• news

کمشنر لاہور کا سرگنگارام‘ سروسز ہسپتال کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے علی الصبح سر گنگا رام ہسپتال اور سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔  گنگارام ہسپتال کی بلڈنگ کے ایک حصے کی  بحالی ‘پلان‘ ٹائم لائنز اور نئے بورڈز کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا ہسپتال کی نئی کینٹین  زیرتعمیر  ہے۔ کمشنر لاہور نے سمز لیب اور ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کے  کام کا بھی جائزہ لیا۔ سروسز ہسپتال کی نئی سمز ڈائیگناسٹک لیب و کلیکشن سنٹر کی تعمیر کیلئے کام تیزی سے جاری ہے جبکہ سمز کی بیرونی دیوار مسمار کردی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نئی سمز لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کیساتھ پارکنگ اور ویٹنگ ایریا بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔ نئی سمز لیب و کلیکشن سنٹر میں سروسز اوپی ڈی اور عام لوگ سیمپلز جمع کراسکیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نئی سمز لیب و کلیکشن سنٹر کو ڈیڈلائنز کے مطابق مکمل کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ دن رات کام جاری رکھا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن