• news

سیرت طیبہ میں مسائل کا حل ہے،سیاستدان رہنمائی حاصل کریں:میاں جمیل

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ سیاستدان اورحکمران سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں،سارے مسائل کا حل موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی قیادت نے پوری دنیامیں سیاست کو محض دنیاداری اورکھیل تماشا بنا کررکھ دیاہے جبکہ اصل مقاصد اورمشن کوپس پشت ڈال دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ سیاست دانوں اورحکمرانوں نے کبھی ذمہ داریوں کاادراک ہی نہیں کیا۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ سید کائنات آقاکریمؐ کی تعلیمات میں سیاستدانوں اورحکمرانوں کے لیے لمحہ بہ لمحہ رہنمائی موجودہے جن پرعمل کرنے سے ہی  مثالی ریاست تشکیل پاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ پرعمل کرکے ہی بین الاقوامی سیاست  کی درست سمت کا تعین ممکن ہے ۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ حکمران اورسیاست دان ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کریں اورپاکستان کو ایک حقیقی فلاحی اسلامی ریاست بنانے میں کردارادا کریں۔   

ای پیپر-دی نیشن