گھروں ، ہوسٹلز میں نقب زنی کرنیوالا خواتین کا گروہ گرفتار
لاہور(نامہ نگار) لیاقت آبادپولیس نے کارروائی کیب دروان 2 رکنی خواتین گروہ کی ملزمان ہیلی بی بی اور آمنہ بی بی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پنڈی راجپوتاں سے گرفتار کر لیا ہے۔دونوں خواتین ملزمان بیگم کوٹ شاہدرہ کی رہائشی ہیں۔ جنہوں نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، نقب زنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔