شراب فروش گرفتار ،100 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد
لاہور(نامہ نگار) بلے انپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش شیراز کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 100 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔