• news

صوبے میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ سندھ گیمز مؤخر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبے میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ سندھ گیمز کو موخر کردیا گیا۔18 سے 21 فروری سے ہونے والے گیمز اب 24 سے 27 فروری منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 5 برس کے تعطل کے بعد ہونے والے 18 ویں سندھ گیمز کی کراچی اور حیدرآباد مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔صوبائی حکومت کے محکمہ کھیل کی زیر نگرانی ہونے والے ان گیمز میں سندھ کے تمام 6 ڈویژن کے مرد اور خواتین کھلاڑی مختلف کھیلوں میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن