عالمی اداروں ‘پاکستانی عوام نے انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا:لیاقت بلوچ
لاہور( خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی، سیاسی انتخابی قومی امور مجلس قائمہ کے صدر لیاقت بلوچ نے بیدیاں روڈ، ہیر، بدوکی، سنٹرل پارک میں ورکرز کنونشن اور مرکز منصورہ میں مرکزی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے انتخابی نتائج کی تبدیلی، عوامی مینڈیٹ کی چوری عدم استحکام کا باعث بنے گی۔ حکومت حاصل کرنے کے مکروہ، غیرجمہوری طرزِ عمل نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ عالمی اداروں نے بھی اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ملک کے اندر بھی عوام نے انتخابی نتائج کا کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ حالات کا تقاضا یہی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔ جعلی مینڈیٹ سے جعلی حکومتیں ہی بنیں گی اور پانچ سال ملک میں احتجاجی سیاست کا راج رہے گا۔ قومی سیاسی قیادت غلطیوں کے ازالہ کیلئے فوری ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرے۔