لاہور پولیس قانون شکن عناصر کیخلاف مسلسل سرگرم عمل ہے:سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ لاہور پولیس نقص امن کاباعث بننے والے قانون شکن عناصر کے خلاف مسلسل سرگرم عمل ہے۔ رواں سال اب تک اسلحہ کی نمائش و ناجائز اسلحہ کیایک ہزار 645مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضے سے43 کلاشنکوف،154رائفلیں،62گنیں،ایک ہزار347پسٹل اور10257 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔قمار بازوں کیخلاف کارروائیوں میں 136مقدمات درج کرکے 634 ملزمان گرفتارکرکے ان سے 18لاکھ 32ہزار سے زائد کی ریکوری کی ہے۔اسی طرح کینٹ ڈویژن میں قماربازی کے17 مقدمات، سو ل لائنز میں 19، سٹی میں 51، اقبال ٹاؤن میں 23، صدر میں 13اور ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں 13مقدمات درج کئے گئے۔ پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 282مقدمات درج کرکے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے3072پتنگیں اور 3702 چرخیاں برآمد کی گئیں۔اسی طرح کینٹ ڈویڑن میں پتنگ بازی کے68مقدمات،سول لائنز میں 25، سٹی میں 64، اقبال ٹاؤن میں 50،صدر میں 22اور ماڈل ٹاؤن میں 53مقدمات درج کئے گئے۔