• news

پیپلزپارٹی آ ج بھی وفاق کی علامت ہے : حاجی فلک شیر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی کامیابی پر آصف علی زرداری و بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی آ ج بھی وفاق کی علامت ہے پیپلز پارٹی نے سندھ سے میدان جبکہ بلوچستان میں اکثریتی پارٹی بن کر ابھری ہے پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو جمہوریت کو فروغ دے رہی ہے پیپلز پارٹی کے بغیر وفاق، پنجاب ،بلوچستان میں حکومت نہیں بن سکتی ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نفرت اورانتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ہماری سیاست پاک وطن کی خودمختاری اور عوامی ترقی و خوشحالی کیلئے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن