• news

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مفادات کا تحفظ کیا: چوہدری الیاس

بھوئے آصل (نامہ نگار) تاریخ ساز کامیابی پر اللہ تعالیٰ اور عوام کا بے حد مشکور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب ایم پی اے پی پی 176 چوہدری الیاس گجر نے مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے وفود سے بات چیت کرتے کیا اس موقع پر چوہدری شہزاد گجر جنرل سکریٹری ڈسٹرک انورچوہدری علی الیاس گجر چوہدری عامر الیاس گجر نے بی وفدسے ملاقات کی نائب صدر مسلم لیگ ن کوٹ رادھا کشن راجہ شہزاد احمد کیانی ‘ ملک ارشد سراج‘ ملک سرفراز احمد‘ چیف آرگنائزر عبدالصبور پرواز اعجاز احمد اکبر چوہان سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات شامل تھی چوہدری الیاس گجر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن مہم میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے بلخصوص صحت تعلیم و صاف پانی کی فراہمی امن کا قیام اولین ترجیحات میں شامل ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی، حلقہ کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ،حل کیلئے انقلابی اقدامات کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن