کرپٹ سیاستدان تحریک انصاف کا راستہ نہ روک سکے: ڈاکٹر عظیم الدین
الہ آباد/ٹھینگ موڈ ( نمائندہ نوائے وقت) پاکستانی عوام نے درجن سے زائد جماعتوں کو عبرت ناک شکست سے دو چار کر کے ایک تاریخ رقم کردی ہے تاریخ ساز دھندلے میں بھی کرپٹ سیاستدان تحریک انصاف کا راستہ نہ روک سکے عمران خان پاکستان کا اثاثہ ہیں اس کو ضائع نہ کیا جائے تحریک انصاف کے رہنما و نو منتخب ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی اور ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف سردار وقاص حسن موکل نے صدر انجمن تاجران حاجی منیر احمد ،حاجی محمد اسماعیل ،چوھدری الطاف حسین ،چوہدری عبد الحق ظہیر ،چوہدری ظفر سندھو کے ہمراہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔