• news

جس طرح شفاف الیکشن ہونے چاہیے تھے ویسے نہیں ہوسکے: جلیل شرقپوری

شرقپورشریف ( نامہ نگار) سابق ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے اپنے بیان میں کہا کہ متنازعہ الیکشن پر چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو استعفی دے دینا چاہیے۔ کیونکہ جس طرح شفاف الیکشن ہونے چاہیے تھے ویسے نہیں ہوسکے۔ جو کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نااہلی ہے۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے ظلم اور زیادتی کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ اب میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کو چاہیے کہ وہ تحریک انصاف کو حکومت بنانے دیں اور ملکی استحکام کیلئے دو سال کے لیے حکومت بنائی جائے۔ اس حکومت میں عدالتی اصلاحات ، معاشی اصلاحات اور سیاسی اصلاحات کی طرف قدم بڑھایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن