ملکی خودمختاری ‘ عوامی خوشحالی تحریک انصاف کا مشن ہے: میاں علی بشیر
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاںعلی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاک وطن کی خودمختاری ، عوامی ترقی وخوشحالی کیساتھ ساتھ پاکستان کو اسلامی ممالک میں ترقی یافتہ، معاشی طور پر مضبوط ماڈل کے طور پر ایک عظیم ملک بنانا تحریک انصاف کا ویژن اور مشن ہے اور اسی ویژن کی تکمیل کیلئے عوام نے 8 فروری کو تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پولنگ سٹیشنوں کا رخ کیا قوم کو معلوم ہے کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے انصاف ہائوس میںصحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر میاںوقاص سرور رامے سمیت دیگربھی موجودتھے ۔