جھوٹ کی سیاست کا دور ختم ‘ لوگ کارکردگی کو ووٹ دیتے ہیں:رانا رضوان علی
بھکھی (نمائندہ نوائے وقت) جھوٹ کی سیاست کا دور ختم ہوا لوگ کارکردگی کو ووٹ دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار رہنما پیپلز پارٹی رانا رضوان علی رفاقت نے سینئر رہنما پیپلزپارٹی سید یوسف رضا گیلانی عبدالقادر گیلانی علی موسی گیلانی اور سید علی رضا گیلانی کو بھاری اکثریت سے الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ گیلانی خاندان کو ووٹ دینے اور سپورٹ کرنے پر ہم عوام کے شکر گزار ہیں گیلانی خاندان خدمت کی سیاست کرتا ہے۔