• news

جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے:شاہد عنایت بھٹی

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)ڈی ایس پی سٹی شاہد عنایت بھٹی نے کہا ہے کہ جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت جرائم کی بیخ کنی اور مجرمان کی گرفتاریاں روزانہ کی بنیاد پر عمل میں لائی جارہی ہیں یہی وجہ ہے کہ سٹی سرکل میں جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے، جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے سٹی سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے اور تھانوں کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر بیٹ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن