• news

ننکانہ : محکمہ فوڈ کا کریک ڈائون 400 کلو ملاوٹی مرچیں تلف

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون جاری،400 کلو ملاوٹی مرچیں تلف کردیں، اور یونٹ کی پروڈکشن بند کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مانگٹانوالہ روڈ پر واقع سپائسز یونٹ کی چیکنگ کے دوران 400 کلو ملاوٹی مرچیں تلف کر کے یونٹ کی پروڈکشن بند کردی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کاکہنا ہے کہ ٹیسٹ میں کھلے رنگوں اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی جبکہ ممنوعہ اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ سے مرچوں کو تیار کیا جا رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن