• news

ووٹ چوری کیا گیا‘ دھاندلی حکومت کو دنیا قبول نہیں کریگی: بابر اعوان

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ دھاندلی سے بنی حکومت کو دنیا قبول نہیں کرے گی۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کا ووٹ چوری کیا گیا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ چند لوگ دھاندلی کرکے کروڑوں کامینڈیٹ چرالیں۔ پی ٹی آئی کو مرکز اور 2 صوبوں میں حکومت کا موقع دینا چاہیے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی، این اے 106 کے فارم 47 میں غلطیاں ہیں۔ نوازشریف کے لیے یہ پاناما 2 بننے جارہا ہے،بابراعوان کا کہنا تھا کہ پانچ دن سے دھاندلی کو مینج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بابراعوان کا مزید کہنا تھا کہ مانسہرہ میں جلسے نہ کر سکے لیکن لوگوں نے ووٹ سے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن