ڈیفنس میں ہوٹل کی 8ویں منزل سے خاتون نے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی
لاہور‘فیصل آباد‘شیخوپورہ‘ فیروزوالہ( نوائے وقت رپورٹ ‘نامہ نگار خصوصی ‘نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی)ایک اہلکاراور ایک خاتون، 2لڑکیوں نے خود کشی کرلی۔ ڈیفنس لاہور میں8ویں منزل سے چھلانگ لگاکرایک خاتون نے اپنی جان لے لی ‘ہوٹل میں موجود ایک شخص کوگرفتار کرلیا گیا ملزم متوفیہ کواپنی بیوی بتاتا ہے۔ لاہور روڈ کی آبادی ماچھیکے میں جواں سالہ دوشیزہ نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا بتایا گیا ہے۔تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ سرگودھا روڈ کی آبادی ماچھیکے نزد پیٹرول پمپ کے رہایشی محنت کش مقصود کی22سالہ بیٹی(ر)نے گھریلوں ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں اور جان کی بازی ہارگئی۔ پنجاب پولیس کے نائب قاصد نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی‘تھانہ روشن والا 251 ر ب کا رہائشی تیس سالہ عبدالرحمان آئی جی پنجاب آفس میں بطور نائب قاصد ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا‘عبدالرحمان نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔