شادی شدہ افراد ’’سنگلز‘‘لوگوں سے زیادہ خوش ہوتے ہیں، سر وے
واشنگٹن(این این آئی)امریکی ملٹی نیشنل تجزیوں کی کمپنی گیلپ نے حال ہی میں ایک سروے کیا جس کا مقصد اس بات کا تعین کرنا تھا کہ شادی شدہ افراد اور سنگلز (جو کسی بھی رشتے میں منسلک نہیں ہوتے)، ان میں سے زیادہ خوش باش زندگی کون گزار رہا ہوتا ہے۔شادی شدہ افراد کسی بھی دوسرے رشتے کی حیثیت میں رہنے والوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر خوش ہوتے ہیں۔