• news

عالمی ادارہ صحت کا ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈانوم گریبیسس نے ایک بار پھر سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیڈروس ایڈانوم گریبیسس نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے دوران رفح پر اسرائیلی حملوں پر خصوصی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کو فراہم کی جانے والی امداد سمندرمیں قطرے کے برابر ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ غزہ کے 36 اسپتالوں میں سے صرف 15 اسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں اور امدادی کارکن ناممکن حالات میں بھی نہتے فلسطینیوں کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن