• news

وفاقی وزیر صحت کی امریکی سفیر سے ملاقات،اہم امور پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(خبرنگار)نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات ہوئی ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا امریکی سفیر نے وزیر صحت کی مختصر مدت میں صحت کے شعبے کیے گیے اقدامات اور اصلاحات کو کو سراہا ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ اقوام عالم کو وباؤں اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم اقدامات کیے گلوبل ہیلتھ سیکورٹی سمٹ کا کامیاب انعقاد کیا امریکی سفیر نے گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈے کے ویژن کو سراہا امریکی سفیرڈونلڈبلوم نے کہا کہ گلوبل ہیلتھ سیکورٹی سمٹ کا ایجنڈا وقت کی اہم ضرورت تھی گلوبل ہیلتھ سیکورٹی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے بھر تعاون کریں گے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں نیوٹریشن کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے نیوٹریشن پر قابو پانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے نیوٹریشن پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس کا مقصد وفاق اور صوبے ڈونرز سٹیک ہولڈرز ملکر مربوط اقدامات کو یقینی بنائیںپولیو کے خاتمے کیلے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے پولیو ورکرز کی ایک ہراول دستے کا کام کر رھے ہیں مربوط حکمت کے تحت پولیو ورکرز کی خدمات صحت کے دیگر شعبے میں لی جایں گی فیملی پلاننگ نیوٹریشن حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں ان کی صلاحیتوں سے فایدہ اٹھایا جائیگا پولیو کے خاتمے کے بعد ان کی خدمات کا تسلسل یقینی بنانے کیلے حکمت عملی بنائی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن