• news

خیبر پی کے ، ن لیگ نے انتخابی نتائج مسترد کر دئیے، 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے دس حلقے کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن اختیار ولی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔ پورے صوبے میں جعلی فارم 45 تقسیم کئے گئے۔ خیبر پختونخوا میں سابق جنرل فیض کے مشن کو انجینئرڈ کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ اختیار ولی نے کہا کہ پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنی فارم 45 میں بتائی جا رہی ہے۔ الیکشن کمشن سے دس حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دس حلقے کھلیں گے نہیں تو انتخابی نتائج کوئی جماعت تسلیم نہیں کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن