عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان مسلم لیگ (ن) ہے:عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نواز لیگ اتحادی جماعتوں سے مل کر مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی ہم تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور ملک و قوم کے وسیع تر مفاد سیاسی معاشی استحکام کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ سبھی جماعتیں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، جن حلقوں میں دھاندلی کی شکایات ہیںان کی آئینی و قانونی طریقہ سے تحقیقات کروا کر ان کا ازالہ کیا جاسکتا ہے الزام تراشی سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اور نہ ہی ملک اس کا متحمل ہے ، انہوں نے کہا کہ نوازشریف خوشحالی کی ضمانت ہے جلد ملک میں پھر سے خوشحالی کے دور کی واپسی ہو گی عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان مسلم لیگ (ن) ہے جو الیکشن کے لئے میدان عمل میں ہے اور ملک کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے نوازشریف نے 2016ء میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا ان شاء اللہ اب بھی نوازشریف ہی اقتدار میں آکر عوام کو مسائل کے چنگل سے نجات دلوائیں گے نوازشریف کے تینوں ادوار اٹھا کر دیکھ لیں،ہر بار نوازشریف نے اقتدار میں آکر بے لگام مہنگائی کو لگام ڈالی اور عوام کو ریلیف فراہم کیا،مہنگائی کم کی اب بھی نوازشریف ہی کرے گااور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی نئی مثال رقم کی جائے گی۔