• news

نتائج مسترد کرتے ہیں، این اے 64 میں قیصرہ الٰہی کامیاب ہوئیں: امیدواران

گجرات(نامہ نگار) این اے 64میں دوبارہ گنتی کے بعد ہارے والے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے گجرات پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے کہا کہ آر او نے ہمارے فارم 45کو ٹیلی اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے صاف انکار کردیا ان نتائج کو مسترد کرتے ہیں عدالت سے انصاف کی توقع ہے ہمیں پوسٹل بیلٹ کے علاوہ ہمیں کوئی بیلٹ نہیں دکھایا گیا تین چار دنوں میں انہوں نے سب کچھ ترتیب دے لیا تھا۔ ان خیالا ت کا اظہار  تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ امیدوار این اے 64قیصرہ الہی، چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی تحریک لبیک  کے امیدوار عبدالکریم مرل ، جماعت اسلامی کے امیدوار اجہ ساجد شریف ،  مرکزی مسلم لیگ کے امیدواران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا قیصرہ الٰہی نے کہا کہ میرے ووٹ ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہیں سینکڑوں ہزاروں کا فرق تو دیکھا سنا لاکھوں کا آج تک نہیں دیکھاہم اس کے حوالے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر رہے ہیں ہمیں چار روز سے آر او دفتر کے چکر لگوائے جاتے رہے ہیں اس قسم کی دھاندلی کبھی نہیں دیکھی ہم اس الیکشن کو چیلنج کریں گے ہم تمام جماعتوں کے فارم 45 ایک جیسے ہیں صر ف آر او کے فارمز الگ ہیں ہم ان نتائج کو کبھی نہیں مانیں گے ہم تسلیم کرتے ہیں کہ جیت  تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی کی ہوئی ،پیپلز پارٹی کی امیدوار کے وکیل نے کہا کہ آر او نے دوبارہ گنتی سے صاف انکار کیا اور کہا کہ ہم مجبور ہیں کچھ نہیں کر سکتے ہماری تمام تھیلوں کو سیل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی،مرکزی مسلم لیگ کے وکلاء کے مطابق الیکشن میں کھلی دھاندلی اور ووٹ چوری ہوئے،جماعت اسلامی کے امیدوار راجہ ساجد شریف نے بھی الیکشن کو  فراڈ قرار دیا اس الیکشن میں بی بی قیصرہ الہی جیتی ہیں چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ امیدوار پی پی 34ثمیر الٰہی نے کہاکہ  چوہدری پرویز الٰہی کے حلقہ پی پی 32کی دوبارہ گنتی کیلئے صبح نو بجے سے ار او افس میں موجود ہیں آر او نے ہمارے فارم ٹیلی کرنے سے انکار کر دیا  سالک حسین کا پرسنل سیکرٹری آر او کے ساتھ بیٹھ کر رزلٹ تیار کر رہا ہے آر او کے ساتھ سالک کے سیکرٹری کی میں نے ویڈیو بنا لی ہمیں امید ہے کہ ہائیکورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا

ای پیپر-دی نیشن