• news

جو بھی بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑے گا ان کا یہی حال ہوگا، شیر افضل مروت

پشاور(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جو بھی بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑے گا ان کا یہی حال ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بڑی ڈکیتی ہوئی، عدالت جانا قانونی حق ہے اور احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔شیر افضل مروت نے کہاکہ جماعت اسلامی نے کراچی میں پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑ دی، اپنی سیٹیں حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کے ساتھ ہیں، جنہوں نے ہمیں چھوڑنا تھا وہ چھوڑ چکے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت حکومت سازی پر بات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن