سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل کی مزید مقدمات میں گرفتاری روک دی
کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے عدالت کے حکم نامے کی کاپی آئی جی سندھ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔