• news

3 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے تین پولیس افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ (آئی اے بی) لاہور صہیب اشرف کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے، عبدالوہاب کو ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ سی سی پی او آفس جبکہ آغا رمضان علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ فورس پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن