• news

ہالینڈ کے وزیر اعظم سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے

ریاض (ممتازاحمدبڈانی) ہالینڈ کے وزیر اعظم سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے استقبال کیا۔ استقبالیہ میں وزیر مملکت کابینہ کے رکن عادل الجبیر، ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبد العزیز بن عیاف ، ہالینڈ میں سعودی سفیر زیادہ بن معاشی العطیہ  اور ریاض میں ہالینڈ کے سفیر جینٹ البیرڈا بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن