رفح میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت قابل افسوس ہے: پاکستان
اسلام آباد (آئی این پی ) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیل کی حالیہ بمباری اور جارحیت قابل افسوس ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستان معصوم فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی ان کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، دنیا ایسے اقدامات سے نظریں اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔