• news

مہمند ڈیم پراجیکٹ کا ڈائی ورشن سسٹم شیڈول کے مطابق تکمیل کے قریب

اسلام آباد(خبرنگار)مہمند ڈیم پراجیکٹ کا ڈائی ورشن سسٹم شیڈول کے مطابق تکمیل کے قریب ہے اور اپریل میں ڈیم سائٹ پر دریائے سوات کا رخ موڑ دیا جائے گا چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ)نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں دریائے سوات پرزیر تعمیر مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ چیئرمین واپڈا نے منصوبے کے سپل وے، ڈائی ورشن ٹنلزاور پاور ہاس سمیت مختلف سائٹس کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔ ایڈوائزر (پراجیکٹس) واپڈا، جنرل منیجر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر مہمند ڈیم، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے چیئرمین واپڈا نے مہمند ڈیم پر تعمیراتی پیش رفت کے حوالے سے پراجیکٹ آفس میں اجلاس کی صدارت بھی کی۔ مہمند ڈیم پراجیکٹ کی 12سائٹس پر بیک وقت تعمیراتی کام جاری ہے۔ پراجیکٹ انتظامیہ نے بریفنگ میں چیئرمین واپڈا کو جاری تعمیراتی کاموں کی تفصیلات بارے بتایاجن میں ڈائی ورشن سکیم پر پیش رفت، سپل وے پر کنکریٹ کی بھرائی اور پشتوں کو مضبوط بنانے کا کام،پاور ہاس کے پشتوں کی کھدائی اور مضبوطی، اری گیشن ٹنلز کی کھدائی، اری گیشن کینال پر مختلف سٹرکچر ز کی تعمیر اور دریائے سوات کے دونوں کناروں پر رابطہ سڑکوں کے لئے جاری حتمی تعمیراتی کام شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن