• news

گوجرہ، قصور میں شادی شدہ سمیت 2 خواتین سے زیادتی، مقدمات

گوجرہ؍ قصور؍ الہ آباد؍ ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ محلہ باغیچی میں نوکری کا جھانسہ دیکر او باش نے شادی شدہ لڑکی کو زبردستی بے آبرو کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ سونیاں عرف فائز ہ بی بی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزم ساجد دو ماہ سے فون کر رہا تھاکہ میری بیوی زجہ بچہ کا کام کرتی ہے۔ اسے ہیلپر کی ضرورت ہے اس کے اصرار پر میں ملزم کے ساتھ بیٹھ گئی تو ملزم نے لاکر مجھے ملزم طارق کے گھر چھوڑ دیا اور گھر کے باہر سے تالہ لگا کر چلا گیا۔ ملزم طارق نے زبردستی مجھے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ الہ آباد نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مصروف کارروائی ہے۔ گوجرہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق اوباش نوجوان نے گھر میں گھس کر دوشیزہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چک نمبر 363 ج ب کے وارث مسیح نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ گھر سے باہر تھے کہ اس کی بیٹی مہک گھر میں موجود تھی کہ عبدالرحمن عرف مانی گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو گیا۔ بیٹی کو  زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، شور مچانے پر موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن