• news

گوجرانوالہ: واسا دفتر پر حملے کے خلاف لیبر یونین کا احتجاج‘ واٹر سپلائی بند کر دی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) واسا ریکوری ٹیم نے پرائیویٹ سکول کے خلاف سیوریج بل کا نادہندہ ہونے پر کارروائی کیلئے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میںدرخواست دے رکھی تھی۔ اسی رنجش پر گزشتہ روز سکول مالک مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ایم ڈی آفس پہنچا جہاں گالی گلوچ کرتے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی حسنین اور جونیئر کلرک کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے۔ اس غنڈہ گردی کے خلاف واسا لیبر یونین اور واسا ملازمین نے شہر بھر میں واٹر سپلائی احتجاجاً بند کرنے کے بعد احتجاجی ریلی نکالی اور ڈی سی آفس کے باہر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، واسا ملازمین کے احتجاج کے باعث سیالکوٹ روڈ پر ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ تاہم پولیس افسران کی جانب سے ملزموں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن