• news

امریکہ میں ہجوم مشتعل، شہریوں نے بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کو مسترد کردیا

سان فرانسسکو(آئی این پی)امریکی شہر سان فرانسسکو میں مشتعل ہجوم نے ویمو ٹیکسی کو آگ لگا دی،شہریوں نے بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود سے چلنے والی گاڑیاں حادثات کا سبب بن رہی ہیں،سان فرانسسکو میں ڈرائیور لیس ٹیکنالوجی کے بارے میں دن بہ دن شہریوں کے تحفظات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ جب سے شہر میں روبو ٹیکسی کی خدمات کو گرین لائٹ کیا گیا ہے تب سے متعدد حادثات پیش آچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن