• news

اِسلامی ریاست مادر پدر آزادی کا تصور نہیں کرسکتی: شوکت ورک  

لاہور ( نیوز رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی اسلامی ریاست اور متمدن معاشرت مادر پدر آزادی کا تصور نہیں کرسکتی۔جہاں مخصوص نوجوانوں کوشتر بے مہار بنادیاجائے وہاں اخلاقیات کاجنازہ اٹھ جاتا ہے۔ مہنگائی کے بحران اورطوفان کے نقصانات سے انکار نہیں لیکن اپنے بچوں کوبے حیائی کے سیلاب سے بچانے کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پرفوکس کیاجائے۔ عہد حاضر کے متعدد اور مہلک فتنوں سے بچاؤ کیلئے ہمیں اپنے طلبہ وطالبات سمیت نوجوانوں میں اسلامیت، انسانیت، پاکستانیت، قومیت اور قومی ثقافت کو فروغ دینا ہوگا۔ وہ مقامی یونیورسٹی کے زیراہتمام سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول 2024ء کے مختلف سٹالز کا وزٹ کرتے ہوئے طلبہ وطالبات سے بات چیت کررہے تھے۔ ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے   چوہدری عبد الرحمن سے ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن