تحقیقی مقالہ جات لکھنے والے ملازمین کو ریسرچ ایوارڈز دینے کی منظوری
لاہور (لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے ریسرچ ایوارڈز پالیسی میں ترمیم کرتے ہوئے تحقیقی مقالہ جات لکھنے والے یونیورسٹی ملازمین کو بھی ریسرچ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کی زیر صدارت یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں ملازمین کو ریسرچ ایوارڈ دینے کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔ ایف اینڈ پی سی کے اجلاس میں تمام ممبران نے متقفہ طور پر تحقیقی مقالہ جات لکھنے والے ملازمین کو بھی ریسرچ ایوارڈز دینے کی منظوری دیدی۔