لاہور ہائیکورٹ کوآپریٹو سوسائٹی کے نو منتخب ممبران کی تقریب حلف برداری
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدر میاں ندیم یوسف، نائب صدر محمد فاروق بھٹی، محمد الیاس ملک جنرل سیکرٹری، احمد وسیم فنانس سیکرٹری، منور علی، حنا کامران، محمد رضوان، سید عبدالرزاق شاہ، جنت گل خان سے سابق صدر یوسف شاہین اور سابقہ فنانس سیکرٹری طاہر ستار چوہدری نے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر عہدیداران نے عہدے کی پاسداری کرنے کا حلف دیا، صدر میاں ندیم یوسف نے کہا کہ سوسائٹی کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا اور ممبران کی محبتوں کا قرض چکانے کی کوشش کروں گا۔ جنرل سیکرٹری محمد الیاس ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبران سوسائٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔