• news

پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے سب کو مدد کرنی چاہئے: ایم کیو ایم

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ہماری باتوں کو سنجیدہ لیا گیا تو پاکستان نئے دور میں داخل  ہو گا۔ ہماری پیپلز پارٹی سے کوئی دشمنی نہیں۔ حکومت سازی سے متعلق مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔ رابطہ کمیٹی کو صورتحال پر اعتماد میں لیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے فوری نوعیت کے تمام فیصلوں کا اختیار ہمیں دیا ہے۔ گورنر ہمارا ہے‘ ہم  گورنرشپ کیوں مانگیں گے؟۔ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی سے بات کرتی ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی بات نہیں کر رہے۔ پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے سب کو مدد کرنی چاہئے۔ آئینی ترمیم جمہوریت کو نئی طاقت بخشے گی۔ پی پی آئینی ترمیم کیلئے تیار ہوئی تو ہم بھی تعاون کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن