امریکہ نے پھر پاکستان میں شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا
واشنگٹن ( نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان میں شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا ہے کہ نجی اور عوامی سطح پر رابطوں میں پاکستانی حکومت اور سیاست دانوں کو واضح کرچکے ہیں کہ عوامی خواہشات کا احترام کریں اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں ،جو بہت اہم اور ضروری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن پاکستانی انتخابات کے نتائج سے آگا ہ ہیں اور جانتے ہیں کہ پاکستانی انتخابات میں خواتین اور نوجوانوںسمیت لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے۔ امریکہ ہم خیال جمہوریتوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخرکرتا ہے۔