• news

چیئرمین  نیب  نے  14 افسروں کو گریڈ  20 میں ترقی  دیدی

اسلام  آباد  (نمائندہ نوائے وقت+نوائے وقت رپورٹ)  قومی احتساب بیورو (نیب) کے 14 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والے افسران کو ڈائریکٹرز کے عہدے تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے 14 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی اور چیئرمین نیب کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری بھی جاری کردیا گیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والے افسران کو ڈائریکٹرز کے عہدے تعینات کر دیا گیا ہے ، محمد واصف ڈائریکٹر آپریشن ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر، شکیل انجم ہیڈ کوارٹرزسے نیب راولپنڈی اور محمد آفاق کو کراچی سے سکھر تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عمیر اسلم نیب کیپی سے بلوچستان،اختر علی ہیڈ کوارٹرز سے کے پی ، شفقت محمود راولپنڈی ، جواد احمد کراچی سے بلوچستان اور رانا محمد علی کو ہیڈ کوارٹر سے نیب کراچی تعینات کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن