• news

دھاندلی کا شور مچانے والے ہوش کے ناخن لیں: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عوام نے (ن) لیگ کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس کا احترام کیا جائے۔ دھاندلی کا واویلا مچانے والے ہوش کے ناخن لیں۔ جہاں جہاں (ن) لیگ کے امیدواروں کو شکست ہوئی پارٹی نے ان نتائج کو تسلیم کیا۔ یہ آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ ملک کسی طرح کے انتشار اور سیاسی عدم استحکام کا ہرگز متحمل نہیں۔ ملک میں سیاسی استحکام ہی سے معاشی استحکام آئے گ۔ اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروںکی شکست سے عوامی فیصلے تسلیم نہ کرنے والے جلد حقائق کے سامنے سر تسلیم خم کریں گے۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے۔ اس لئے ’’میں نہ مانوں‘‘ کی رٹ لگانے سے گریز کیا جائے۔ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کو اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنا ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن