سعودی عرب ،مسجدالحرام میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے 5 سو اہلکارتعینات
ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں مسجدالحرام میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے 5 سو اہلکارتعینات کر دیئے گئے۔ ایس پی اے کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام میں ہجوم کو کنٹرول کرنے اور مختلف امور میں معاونت کے لیے 500 سول اہلکاروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔