• news

ایف آئی اے، پی ٹی اے نے غیر قانونی قرض ایپس کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عوام کو غیر قانونی طور پر قرض فراہم کرنے اور پھر قرض کے چنگل میں پھنسانے والی غیر قانونی پرسنل لون ایپس سے محفوظ رکھنے کے پیش نظر، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان،  سوشل میڈیا اور ویب سائٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کرتا ہے ۔ ایس ای سی پی نے ایسی آٹھ (8) مزید غیر قانونی ایپس کی نشاندہی کی ہے۔ (ایف آئی اے) اور  (پی ٹی اے) کے ساتھ مل کر ان غیر قانونی ایپس کے خلاف قانونی کارروائی  کا آغاز کیا جا چکا ہے۔  ایس ای سی پی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے کے تعاون سے انٹر نیٹ گوگل، ایپل پلے اسٹور سے اب تک 132 غیر قانونی ایپس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن