• news

نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی ملک کی خدمت کی اب بھی کریں گے،اسحق ڈار  

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اسحق ڈار نے کہاہے کہ نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی ملک کی خدمت کی تھی اب بھی بڑھ چڑھ کر ملک کی خدمت کریں گے،پاکستان کی اقتصادی ترقی انکی جماعت کی اولین ترجیح ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز مسلم لیگ (ن ) سینیٹر اسحق ڈار سے سینئر نائب صدر اور چیف کوآردینیٹر انٹرنیشنل افئیرز  بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے پندرہ رکنی وفد نے لاہور میں خصوصی ملاقات کی ۔ اس موقع پر سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی ملک کی خدمت کی تھی اب بھی بڑھ چڑھ کر ملک کی خدمت کریں گے،پاکستان کی اقتصادی ترقی انکی جماعت کی اولین ترجیح ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن