• news

وزارت صحت نے ڈاکٹروں کو وٹامنز، فوڈ سپلیمنٹس تجویز کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (خبر نگار) وزارت صحت نے ڈاکٹروں کو فوڈ سپلیمنٹس اور وٹامنز تجویز کرنے سے روک دیا۔ وفاقی وزارت صحت نے وفاقی کابینہ کی ہدایت پر اس پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کا مقصد غیر ضروری طور پر فوڈ سپلیمنٹس اور ملٹی وٹامنز تجویز کرنے سے روکنا ہے۔ ڈاکٹرز کو اوور دی کاؤنٹر پروڈکٹس نسخے میں لکھنے سے روک دیا ہے۔ تاہم مریض فارماسسٹس کی مدد سے ملٹی وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس حاصل کر سکیں گے۔ فیصلے پر عملدرآمد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کروائے گی اور ڈریپ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔ تمام صوبائی محکمہ صحت اور اسلام آ باد کا محکمہ صحت بھی نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کا پابند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن