• news

پنجاب سول سرونٹس آرڈیننس 2023ء ہائیکورٹ میں چیلنج 

لاہور (خبرنگار) پنجاب سول سرونٹس آرڈیننس 2023 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔  درخواست میں صوبہ پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔  گورنر پنجاب نے ترمیمی سول سرونٹس آرڈیننس 2023 جاری کیا۔ گورنر پنجاب نے 90 روز ختم ہونے پر دوبارہ ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا۔ آئین کے تحت گورنر دوبارہ آرڈیننس جاری نہیں کرسکتا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ترمیمی سول سرونٹس آرڈیننس 2023 کالعدم قرار دے اور عدالت کیس کے فیصلے تک ترمیمی سول سرونٹس آرڈیننس 2023 عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔ 

ای پیپر-دی نیشن