• news

پنڈ دادن خان تا جہلم روڈ منصوبہ بے ضابطگی، فواد چودھری کے جوڈیشل میں توسیع

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) احتساب عدالت نے  پنڈ دادن خان تا جہلم روڈ منصوبہ بے ضابطگی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے جوڈیشل میں توسیع کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر بھی دلائل طلب کر لئے گئے۔ جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث فواد چودھری کو سخت سکیورٹی میں ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا، جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ جج محمد بشیر کی طبی بنیاد پر رخصت منظور ہوئی یا نہیں پھر بتائوں گا،19 فروری کو ضمانت پر دلائل سنوں گا، میرے پاس4 عدالتیں اور بھی  ہیں، فواد چودھری نے عدالت کے جج سے کہا کہ آپ کے پاس 4 ہوں یا6 عدالتیں ہوں میرا مسئلہ نہیں، میری ضمانت سنیں، الیکشن ہو گئے اب کیا نکالنا ہے مجھے جیل میں رکھ کر، جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ یہ ان سے پوچھیں جنہوں نے آپ کو جیل میں رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن