احتجاج اور توڑ پھوڑ پرمقدمات ،علی امین گنڈاپور کی استثنیٰ درخواست منظور
اسلام آباد (این این آئی)انسداددہشتگردی عدالت نے احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمات کے معاملے پر علی امین گنڈاپور کی استثنیٰ درخواست منظور کرلی ۔ بدھ کو خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث کاروائی نہ ہوسکی۔عامر کیانی، واثق قیوم اور دیگر عدالت پیش نہ ہوئے۔علی امین گنڈاپور نے درخواست کی کہ والد کی وفات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتا۔عدالت نے مزید سماعت 7 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔