• news

پی ایس ایل کی سکیورٹی پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہوگا: کمشنر لاہور

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور میں پی ایس ایل سیزن 9 کے میچوں کیلئے میونسپل و سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ایس ایل 9 سیزن 17فروری سے قذافی سٹیڈیم نشتر کمپلیکس لاہور میں شروع ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے ہر بلائنڈ جگہ پر لائٹنگ ہوگی۔ اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے 355 ورکرز اور اہلکار پی ایس ایل میچز کے دوران صفائی کی ذمہ داری پر تفویض ہونگے۔ 120 واک تھرو گیٹس، 336سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے۔ سٹیڈیم کے اندر اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور سٹینڈرڈز پر سخت چیک لگائیں۔ پی سی بی کنٹرول روم کے علاوہ خصوصی کنٹرول رومز بنیں گے۔ تمام محکمے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن