پی ایس ایل 9 کا آفیشل ترانہ ’’کھل کے کھیل ‘‘جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کا آفیشل اینتھم جاری ‘ترانہ گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جس کا نام ’’کْھل کے کھیل‘‘ رکھا گیا ہے۔پی سی بی نے ترانہ یوٹیوب چینل پر جاری کیا ہے۔ علی ظفر کے مطابق یہ ترانہ بھی پہلے ترانوں کی طرح مقبول ہوگا۔قذافی سٹیڈیم میں سترہ فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر اور آئمہ بیگ اس پر پرفارم بھی کریں گے۔