• news

ججز کو کسی شخص کی غیر موجودگی میں مخالف ریمارکس دیتے ہوئے محتاط ہونا چاہتے: سپریم کورٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماراجا پرویز اشرف کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں موجود ان کے خلاف ریمارکس حذف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔  سپریم کورٹ نے کہا کہ ججز کو کسی شخص کی غیر موجودگی میں اس کے خلاف ریمارکس دیتے ہوئے محتاط ہونا چاہیے۔ اگر ججز کو کسی کے خلاف آبزرویشن دینی ہے تو پہلے اس کو نوٹس کریں۔ امید کرتے ہیں کہ ججز کسی کے خلاف ریمارکس دیتے ہوئے آئندہ احتیاط کریں گے۔ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے 2012  میں سخت ریمارکس دیے۔ نیب کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف نیب انکوائری میں کچھ ثابت نہیں ہوا۔ عدالت نے کہا کہ کسی شخص کے خلاف انکوائری کی سطح پر ریمارکس دینے میں احتیاط کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2012 ء میں گجر خان کی سڑک کیس میں راجا پرویز اشرف کے خلاف ریمارکس دیے تھے۔ اور راجا پرویز اشرف کو سڑک کے ٹھیکے کے کیس میں بدنیت اور کرپٹ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کیس پر نیب کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن