• news

شجاعت کی بیٹیوں کیساتھ اڈیالہ جیل میں پروپزالٰہی سے طویل ملاقات

اسلام آباد+لاہور(نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ نوائے وقت+اپنے سٹاف رپورٹر سے+خبر نگار) چودھری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چودھری سالک حسین، چودھری شافع اور چودھری وجاہت بھی شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے درمیان دو گھنٹے چالیس منٹ ملاقات جاری رہی جس میں پرویز الٰہی کی صحت، سہولتوں اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ جبکہ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ آئے تھے لاڈلہ بننے۔ شہباز شریف بڑا ظالم آدمی ہے اس نے بھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔ پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں کی جاتیں کسی سے بات نہیں ہو گی۔ یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں۔ ان کو اب عمران خان کی صلاحیت کا پتا چلا ہے۔ پہلا الیکشن ہے جس میں کسی کا ایک پیسہ نہیں لگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چویدری کی سربراہی میں ڈویژن بی نچ نے چوہدری پرویز الٰہی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی، جونئیر وکیل نے استدعا کی کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں مصروف ہیں مہلت دی جائے، عدالت نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن